اشتہار

افغانستان صورتحال، اسلام آباد میں پڑوسی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی بیٹھک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پڑوسی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی اہم ترین بیٹھک ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں افغان پڑوسی ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی بیٹھک میں چین ، ایران، روس،تاجکستان کےانٹیلی جنس سربراہ شریک ہوئے، اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک کی میزبانی آئی ایس آئی چیف لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نےکی۔

ذرائع کے مطابق اہم ترین بیٹھک میں افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین بیٹھک میں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان انٹلیجنس شئیرنگ پر اتفاق ہوگیا ہے، اور خفیہ ایجنسیوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کامیکنزم تیارکرلیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اہم بیٹھک پر دفاعی تجزیہ نگار حارث نواز نے کہا کہ پاکستان کا امن مذاکرات میں اہم کردارہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان کی سیکیورٹی صورت حال بہتر کرنا ہوگی۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ ماضی میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہوتی رہی، طالبان کو اب افغان سرزمین پڑوسی ممالک کےخلاف استعمال ہونےسےروکناہوگا۔

حارث نواز کے مطابق طالبان نےکہا کہ پاکستان کی امن کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، بھارت افغانستان سےپاکستان میں دہشت گردی کرتارہا اب بھارت کاافغانستان سےپتہ ہمیشہ کیلئےکٹ چکاہے،بھارت اب افغانستان میں کوئی گڑ بڑنہیں کرسکتا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں