اشتہار

سعودی شہزادی کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئی ہیں۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ نماز جنازہ پیر کو بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

شاہی خاندان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفیہ کی بلندی درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

یاد رہے 31 اگست کو سعودی شہزادی جواہر بنت عبد العزیز بن عبد اللہ جلوی بھی دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں