اشتہار

نویں‌، دسویں جماعت میں‌ فیل ہونے والے بچوں‌ کو پاسنگ مارکس دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختون خواہ کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے نویں اور دسویں کے تمام طالب علموں کو پاسنگ مارکس دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صورت حال میں امتحانات منعقد کئےگئے، 9ویں، 10ویں امتحان میں فیل طلبہ کو 33 نمبردے کر پاس کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’بچے کرونا کی ذہنی اذیت کا شکار اور شدید پریشان تھے، اسی وجہ سے انہیں پاسنگ مارکس دیے گئے ہیں‘۔

- Advertisement -

شہرام ترکئی نے بتایا کہ ’ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے، نیا تعلیمی سال اگست 2022 میں شروع ہوگا جبکہ سالانہ امتحانات مئی جون میں فل سلیبس سے لیے جائیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’الحمدللہ تعلیمی اداروں میں بڑی تعدادمیں ٹیچرز نے ویکسین لگوالی  جبکہ 10سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو بھی والدین کی اجازت کے بعد ویکسین لگا دی گئی ہے،  کےپی کے جن  اضلاع میں اسکول بند ہیں وہاں16ستمبر  سےکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے’ْ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں