تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سرفراز احمد اور فواد عالم کے لیے ایم کیو ایم سڑکوں پر

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بالخصوص سرفراز احمد اور فواد عالم کو کو شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر بالخصوص سرفراز احمد کے حق میں نعرے درج تھے اور پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے سینئرڈپٹی کنونیئر اور رہنما عامر خان نے کہا کہ ’چئیرمین پی سی بی سندھ کے کھلاڑیوں کو پسند اور ناپسندیدگی کی بنیاد پر نظر انداز کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرنے اور نیشنل اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کی دھمکی بھی دی۔

 عامر خان نے کہا کہ فواد عالم کو دس سال نظر انداز کیا گیا، سرفراز نے ٹیم کو ورلڈ چمپئین بنوایا، شہری سندھ کے کئی کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دی لیکن انھیں ٹیم سے باہر رکھا جارہا ہے۔

عامر خان نے مطالبہ کیا کہ رمیز راجہ اس کا بات کو نوٹس لیتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کریں اور ملک میں کلب کرکٹ کو بحال کریں۔

Comments

- Advertisement -