تازہ ترین

‏’چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے سیاست کرنی ہے تو مستعفی ہوں‘‏

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں اگر سیاست ‏میں حصہ لینا ہے توعہدے سےمستعفی ہوجائیں ہمیں ان کےکردارپر تشویش ہے الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں ‏ووٹنگ مشین کےحق میں نکات کونکال دیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ‏کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ پر بہت تحفظات ہیں الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس میں الیکٹرانک ‏ووٹنگ مشین کے حق میں جو پوائنٹس تھے غائب کر دیے الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ‏فیصلہ کر چکے تھے کہ ‏EVM‏ کیخلاف رپورٹ دینی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے آپ کو تنازعات سے علیحدہ کریں یہ انکے عہدے کے خلاف ‏ہے جس طرح کی سرگرمیاں وہ کر رہے ہیں اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے کر سیاست میں آجائیں

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصلاحات لانا چاہ رہی چیف الیکشن کمیشن کسی مقصد کے تحت اس کی مخالفت ‏کر رہے ہیں الیکشن کمیشن نے جتنے بھی الیکشن کروائے ہیں تمام الیکشن متنازع رہے۔ جو بھی ہارا اس نے الزام ‏لگایا الیکشن کمیشن کو اب خود میٹریل لانا چاہیے کہ وہ کیسے انتخابات کروانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ان انتہائی نالائق بچوں پر مشتمل ہے جنہوں نے کبھی کلاس کا کام نہیں کیا اور ‏ممحتن سے مل کر امتحان پاس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان تو 2016 سے ‏EVM‏ کو سپورٹ کر رہے ہیں ‏لیکن اپوزیشن کی ہر بات میں نہ مانوں کی ہٹ دھرمی سے لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ختم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی افادیت ثابت کرنے والا مثبت مواد الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ ‏سے جان بوجھ کر نکال دیا ہر پاکستانی متفق ہے کہ موجودہ انتخابی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں ‏کہ اگلے انتخابات غیر جانبدارانہ اور شفاف ہوں۔

Comments

- Advertisement -