تازہ ترین

سعودی عرب: نجی معلومات کا تحفظ، صارفین ہوجائیں ہوشیار!

سعودی عرب میں مقیم افراد ذاتی معلومات عام ہونے پر قانونی کارروائی کے مجاز ہیں، سعودی اخبار نے قانون کی تفصیلات شائع کردیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب اپنے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کےلیے اپنے قوانین میں ترامیم کرتی رہتی ہے اور اکثر عوامی آگاہی کےلیے قوانین کی اخبارات میں اشاعت کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

ذاتی معلومات عام کرنے پر کیا قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے، سعودی اخبار نے عوامی آگاہی کےلیے قانون شائع کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کا ذاتی ڈیٹا عام کردیا جائے یا چوری ہوجائے تو قانون یہ دفعہ 34 کے تحت کارروائی کا حق دیتا ہے۔

اخبار کے مطابق پرسنل ڈیٹا قانون کی خلاف ورزی پر 2 برس تک قید اور 30 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

قانون مذکور کی دفعہ 29 کی خلاف ورزی پر ایک برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے یا کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔

خصوصی عدالت پرسنل ڈیٹا تحفظ قانون کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کرے گی اور عدالت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ قانون مذکورہ کی دوبارہ خلاف ورزی پر سزا اور جرمانہ دگنا کرسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -