اشتہار

طالبان نے داڑھی تراشنے پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ہلمند: طالبان نے افغان صوبے ہلمند کے نائیوں پر داڑھی تراشنے پر پابندی لگا دی، کابل کے ہیئر ڈریسرز کا کہنا ہے کہ انھیں بھی یہی حکم ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے ہیئر ڈریسرز پر داڑھی مونڈنے یا تراشنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

طالبان حکام نے کہا ہے کہ ان کی مذہبی پالیسی کے تحت اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

طالبان نے ہیئر ڈریسرز کو بھی متنبہ کیا ہے کہ بال اور داڑھی کاٹتے وقت شریعت کی پیروی کریں۔

بی بی سی کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ وعدے کیے جا چکے ہیں کہ وہ افغانستان میں ماضی کی نسبت ایک معتدل حکومت چلائیں گے، تاہم ان احکامات سے لگتا ہے کہ طالبان پھر ماضی کے سخت گیر رویے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

جنوبی صوبے ہلمند میں سیلونز کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہیئر ڈریسرز ہیئر کٹس اور داڑھیوں کے لیے سختی سے شرعی قانون کی پاس داری کریں، اور کسی کو بھی اس سلسلے میں شکایت کا حق نہیں ہے۔

کابل کے ایک باربر نے بتایا کہ طالبان نے ان کے پاس آ کر کہا کہ داڑھی ترشوانا بند کردو، وہ انھیں پکڑنے کے لیے خفیہ انسپیکٹرز بھی بھیج سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں