تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چلتے جہاز پر مسافر کی عجیب وغریب حرکت، پھر کیا ہوا؟

واشنگٹن: امریکا میں مسافر نے ایئرپورٹ کے رن وے پر چلنے والے طیارے کا ایمرجنسی گیٹ کھول دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ کولمبیا سے امریکی شہر میامی پہنچا تھا اور رن وے پر اپنی پوزیشن میں آرہا تھا کہ اس دوران مسافر ایمرجنسی دروازہ کھول کر جہاز کے ونگ (پر) کی طرف نکل پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسافر کو طیارے کے پر کے اوپر چلتے ہوئے دیکھا گیا بعد ازاں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایئرپورٹ پر عجیب و غریب صورت حال پیدا ہوئی۔

امریکی پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ کولمبیا سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے ہنگامی راستہ استعمال کیا اور بدھ کی شام میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے پروں کی طرف باہر نکل گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ مسافر نے ونگ پر چلنے کے بعد ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں چھلانگ لگائی اور دعویٰ کیا کہ وہ خطرے میں ہے تاہم اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس نے بھاگنے کی بھی کوشش کی۔ ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسافر ذہنی مریض ہے۔ یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Comments

- Advertisement -