تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

واٹس ایپ کی وہ زبردست سہولت جس سے چند ہی صارفین واقف ہیں

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے آئے روز نئی سہولیات یا فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جو پیغام رسانی، انٹرنیٹ کالنگ کے لیے اسی موبائل ایپ کو ترجیح دیتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے بھی صارفین کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، ان میں سے کچھ سہولیات تو ایسی ہیں جب کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ہے۔

آج ہم آپ کو واٹس ایپ کی ایک ایسی سہولت کے بارے میں بتائیں گے، جس سے بہت کم ہی صارفین واقف ہیں یا اُس کو استعمال کرتے ہیں۔

یہ سہولت کیا ہے؟

ویسے تو آپ اس بات سے واقف ہوں گے کہ واٹس ایپ پر تحریری، تصویری یا صوتی پیغام بھیجنے کے لیے کسی نمبر کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے۔

عام طور پر واٹس ایپ پر پہلی باراکاؤنٹ بنانے والے صارفین طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کسی کو ٹیسٹ میسج بھیجتے ہیں یا بہت سے لوگ انٹرنیٹ کنکشن کو چیک کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا وہ زبردست فیچر جسے کم لوگ استعمال کرتے ہیں

آج ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ آپ کو آزمائشی پیغام کسی اور کے نمبر پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ یہ اپنے نمبر پر خود بھی بھیج سکتے ہیں۔

یہ بات پڑھ کر آپ حیران ہوں گے کہ ایک ہی نمبر کے اکاؤنٹ سے اپنے نمبر پر میسج کیسے بھیجا جاسکتا ہے۔

اس کے دور طریقہ کار ہیں

پہلا یہ کہ آپ اپنے نمبر کو موبائل میں Save کریں اور پھر اُسے سرچ کر کے پیغام بھیجیں۔

دوسرا طریقہ

آپ اپنے موبائل میں انٹرنیٹ براؤزر کھولیں اور وہاں ایڈریس بار میں “wa.me//92XXXXXXXXXx ٹائپ کریں، جس کے بعد آپ اپنے نمبر پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان سے باہر رہنے والے صارفین اپنے ملک کے فون کوڈ کے ساتھ موبائل نمبر درج کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -