اشتہار

سونے کی قیمتوں میں‌ کمی کا سلسلہ برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک بار پھر سرمایہ کاروں نے سونے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالرز اضافے کے بعد 1762 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

حیران کن طور پر عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے  باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 8 اکتوبر 2021 بروز جمعہ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 463 روپے کی کمی ہوئی ۔

آج بتاریخ 8 اکتوبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 115,300روپے

دس گرام قیمت: -/ 98,851 روپے

فی تولہ سونے کی قیمت 250 کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 300 اوردس گرام کی قیمت 213 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 851 روپے تک پہنچ گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں