اشتہار

ذیشان ملک پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذیشان ملک کو پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے ،وہ پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

آرٹیکل 4.7.1: (a) اگر پی سی بی اس اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یا (b) پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکاء سے متعلقہ دیگرحالات غیر معمولی ہیں ، تو یہ اس کا صوابدیدی اختیار ہو گا ، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔

PCB suspends cricketer Zeeshan Malik under anti-corruption code

- Advertisement -

شرکاء کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ شرکاء کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا ، جس کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جائے گی۔

چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ یہاں دستیاب ہے:

https://www.pcb.com.pk/downloads/PCB%20Anti-Corruption%20Code%20for%20Participants%20-%20updated%20w.e.f%2027.02.21.pdf

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں