تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

نیب آرڈیننس : حکومت کا اپوزیشن سے رابطے سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں اور نیوز اینکرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت نیب آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطہ کرے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے اسپیکر اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، وہ اس معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نیب آرڈیننس میں جو ترمیم لاناچاہتی ہےحکومتی ٹیم اس کےساتھ بیٹھےگی اور بات کرے گی، آئندہ ہفتےنیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے رابطہ کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی جن ترامیم پر اتفاق ہوگا اس کو ایکٹ کیلئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ضرورہے مگر بہت جلد اس پر قابوپالیں گے،کوشش ہوگی میڈیا سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے۔

مزید پڑھیں: نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانونی حیثیت حاصل ہوگئی

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں دو ترامیمی مسودوں کی منظوری دی تھی، جنہیں قانون بنانے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا۔ صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد نیب آرڈیننس نافذ العمل ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -