تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب: پابندی سے متعلق نیا فیصلہ، ویکسین یافتہ افراد کو آنے کی اجازت

ریاض: سعودی حکومت نے شادی ہالز، کافی شاپ اور ریستوران میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا ویکسین یافتہ افراد کو مذکورہ مقامات میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت بلدیاتی امور ودیہی ترقی کے ترجمان سیف السویلم نے واضح کردیا کہ شادی ہالز، ریستوران اور کافی شاپ میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی داخل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مقامات پر ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا، وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا اعلان ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

سیف السویلم کا کہنا تھا کہ مملکت میں شہری شادی ہالز، ریستوران اور کافی شاپ کے لیے مقرر کیے جانے والے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے کہا کہ شادی ہالز، ریستوران اور کافی شاپ میں کام کرنے والے اور وہاں آنے والے دونوں کے لیے پہلی شرط مکمل ویکسینیشن ہے، ماسک کی پابندی بھی رکھی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے زور دیا کہ شادی ہالز کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ہال کے مختلف مقامات پر مسلسل سینیٹائزنگ کا عمل جاری رکھے، ہال میں تازہ ہوا کے گزر کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -