تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’چیٹنگ نے میری زندگی بدل دی‘

کراچی: اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ پیپر کے دوران چیٹنگ کی جس نے میری زندگی بدل دی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دئیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں فیملی سسٹم بہت اچھا ہے لوگ مل جل کر ایک ساتھ رہتے ہیں اور بری چیز یہ ہے کہ یہاں کرپشن بہت ہے۔

شوبز انڈسٹری کی اچھی اور بری بات سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ فنکار بہت محنت کرتے ہیں اور بری بات یہ ہے کہ اپنی محنت سے کچھ حاصل نہیں کرتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ اسے کیش نہیں کرواتے ہیں۔

کومل عزیز نے بتایا کہ ایک امتحان کے دوران میں چیٹنگ کرتی ہوئی پکڑی گئی اور اسی نے میری زندگی بدل دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ آئی بی اے میں بزنس مینجمنت پڑھ رہی تھی لیکن مجھے سمجھایا کچھ نہیں جارہا تھا بس رٹا لگا لو اور وہی امتحان میں جاکر لکھ دو۔

کومل نے بتایا کہ میں بھی جب امتحانات شروع ہوئے تو ’پھرا‘ لے کر پہنچ گئی اور ٹیچر نے مجھے پکڑ لیا اور چھ سال کے لیے معطل کردیا گیا۔

اس کے بعد یہ ہوا کہ والدین نے مجھے اسکالر شپ پر امریکا بھیج دیا وہاں جاکر میں نے پڑھائی کی اور جیسی میں ایجوکیشن چاہتی تھی ویسی ہی مجھے ایجوکیشن ملی جس سے میری زندگی بدل گئی۔

وسیم بادامی نے پوچھا کہ اگر کشتی میں آپ بیٹھی ہیں آپ کے ساتھ کشتی میں عمران خان اور جسٹن ٹروڈو بیٹھے ہیں کسی ایک کو اتارنا ہو تو آپ کس کو اتاریں گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بٹھائیں گی اور ٹروڈو کو اتاردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا کھانا بہت اچھا ہے جبکہ لاہور کا کلچر پسند ہے، آخر میں انہوں نے پاکستانیوں سے ٹیکس دینے کی اپیل کی۔

Comments

- Advertisement -