اشتہار

ٹرک، کار کو گھسیٹتا ہوا کہاں سے کہاں لے گیا۔۔۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ (ویڈیو نے دل دہلا دیے)

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں لاعلمی کے باعث ٹرک ڈرائیور کار کو گھسیٹتا ہوا سیکڑوں فٹ دور لے گیا، واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے نتیجے میں سڑک پر پھسلن کے سبب کار ٹرک کے سامنے حصے پر اٹک گئی تھی، خوش قسمتی سے کار میں کوئی سوار نہیں تھا۔

ٹرک بارش کے دوران پھسلنے والی گاڑی کو سینکڑوں فٹ تک گھسیٹ کر لے گیا۔

- Advertisement -

لاعلم ڈرائیور کو ٹرک کے آگے پھنسی گاڑی کا اندازہ دوسرے ڈرائیوروں کی جانب سے توجہ دلانے پر ہوا بعد ازاں اس نے ٹرک روکا اور مناظر دیکھ کر خود بھی حیران رہ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹرک ڈرائیور بے دھیانی سے گاڑی چلا رہا ہے۔

مناظر میں دیکھا گیا کہ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور ٹرک چلانے والے کو آگاہ کیا کہ اس کی گاڑی کے سامنے کوئی کار پھنسی ہے جس پر اس نے ٹرک روکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں