تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

شامی باپ بیٹے کی جذبات سے بھرپور بولتی تصویر

شامی باپ بیٹے کی جذبات سے بھری تصویر پر ترک فوٹو گرافر نے سال کے بہترین فوٹو گرافر کا ایوارڈ جیت لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2021 کا تصویری مقابلہ ترک فوٹو گرافر نے جیت لیا، فوٹو گرافر نے ‏شامی باپ بیٹے کی جذبات سے بھرپور تصویر کھینچی تھی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹانگ سے محروم باپ اور دونوں ٹانگوں سے محروم بچے کو فضا میں اچھال رہا ہے ‏اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منظر نامی شامی شہری بم دھماکے کے دوران ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ ملک شام میں سیکڑوں افراد بم دھماکوں کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد ‏بم دھماکوں کی وجہ سے زندگی بھر کی معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ترک فوٹو گرافر نے معذوری کے باوجود خوش گوار موڈ میں باپ کو بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر تصویر کھینچی جسے ‏اب عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -