اشتہار

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ: تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں بھی ‏سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 5200 روپے ‏اضافہ کے بعد 132800 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق 10 گرام سونے کی ‏قیمت 4458 روپے اضافہ کے بعد 113854 روپے ہوگئی۔ ‏

عالمی مارکیٹ میں سونا 03 ڈالر اضافہ کے بعد 1803 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور روپیہ سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے ‏‏40 پیسے کا ہو گیا جب کہ ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں