اشتہار

سادھوکی دھرنا، سڑک بند ہونے پر دلہا کی غیر معمولی حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: سادھوکی میں ہونے والے کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے بند ہونے والے راستے دلہا کو بارات لانے سے نہ روک سکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سادھوکی کا رہائشی دلہا باراتیوں کے ہمراہ جب دلہن لینے کے لیے گھر سے نکلا تو احتجاجی مظاہروں کے باعث راستے بند تھے۔

دلہا نے باراتیوں کے ہمراہ سڑک پر نکلا تو شاہراہوں پر کھڑے کنٹینرز نے اُس کا استقبال کیا۔ جس پر گاڑیاں وہی کھڑی کر کے پیدل جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

باراتیوں  نےدلہےکو کاندھے پر اٹھاکر دریائےجہلم کے پُل کی دوسری طرف پہنچایا۔ بعد ازاں دلہا باراتیوں کے ہمراہ پیدل ہی لڑکی کے گھر پہنچا اور دلہن کو رخصت کر کے لے گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلہا جمال نے کہا کہ ہماری بارات سادھوکی پر پہنچی تھی کہ اچانک جہلم کے پل کو بند کردیا گیا، ہمیں مجبوراً گاڑیاں کھڑی کرکے پیدل سفر کرنا پڑا۔

دلہا نے کہا کہ بارات نے مقررہ وقت پرپہنچنا تھا اس لیےسڑک کھلنےکاانتظار نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں