تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ٹاس جیت کر پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟ انضمام کا قیمتی مشورہ

لیجنڈری بیٹر انضمام الحق نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کرنے کا ‏مشورہ دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پاک افغان میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا ہے کہ افغانستان کے ‏خلاف ہدف کے دفاع کرنے کی پریکٹیس اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ میراخیال ہے پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ ایونٹ میں قومی ٹیم کا ‏یہ تیسرا سخت میچ ہے اور اس کے بعد نسبتاً کمزور ٹیموں سے مقابلہ ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ پہلے دو میچوں میں پاکستان نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا ہے اب یہی وہ میچ ہے ‏جس میں بولرز کو ہدف کا دفاع کرنے کی پریکٹیس کرنی چاہیے تاکہ آگے آنے والے بڑے میچوں کے لیے بولرز کو ‏تیار کیا جا سکے۔

لیجنڈری کھلاڑی نے کہا کہ پاکستان کو وننگ کمبینیش برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں تبدیلی نہیں کرنی چاہیے اسی ‏ٹیم کے ساتھ میدان میں جانا چاہیے البتہ آگلے میچوں میں کمزور حریفوں کے خلاف دیگر کھلاڑیوں کو آزمایا ‏جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -