تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سعودی عرب: مشکلات میں اضافہ ۔۔۔۔۔۔۔!

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ تین روز سے کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر اب پچاس سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ پہلے یہ تعداد 50 سے کم ہوا کرتی تھی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 نئے کیسز سامنے آئے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزرے 24 گھنٹے میں 3 کورونا مریض جاں بحق بھی ہوئے۔

‘مملکت میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 474 ہوگئی اور اب تک 8788 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں’۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کووڈ19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 453 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں مہلک وائرس کے فعال کیسز میں سے 59 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -