تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

نالے میں پٹاخہ پھاڑنے کا بھیانک انجام، بچوں کے ساتھ کیا ہوا؟ (کمزور دل حضرات نہ دیکھیں)

پٹاخہ جلا کر اسے نالے میں پھاڑنے کی کوشش بچوں کو مہنگی پڑگی، بچے خوش قسمتی سے بھڑکتی آگ کی لپیٹ میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شرارتی بچوں نے سڑک سے گزرتے مین نالے کے اندر پٹاخہ پھاڑنے کی کوشش کی جس کے نیتجے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور بچے فوراً بھاگ نکلے۔

بچوں نے نالے کے ڈھکن پر بیٹھ کر پٹاخے کو جلایا اور پھر سوراخ سے اندر پھینک دیا جس کے سبب نالے کے اندر سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔

بعد ازاں بچوں نے اپنی جان بچائی تاہم تمام بچے معمولی طور پر جھلسے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نالے میں آگ لگی اور بچے بھاگے، مقامی شہری نے پانی ڈال کر آگ بجھائی۔

خیال رہے کہ بند نالے میں اکثر کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت دیگر زہریلی گیس از خود جنم لیتی ہیں، ممکن ہے اسی وجہ سے آتش گیز مادے کا ردعمل ہوا اور آگ بھڑکی، کئی دفعہ نالے میں دھماکے بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -