تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

جنوبی افریقا کی ایک اور فتح، سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی

جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنے قدم مضبوط کر لیے ہیں۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بنگلادیش ‏کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پروٹیز بولرز نے کپتان کا یہ فیصلہ درست ثابت کیا اور بنگلادیش کی پوری ٹیم 84 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 8کھلاڑی ‏ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوئے۔

Image

مہدی حسن27 اور لٹن داس 24 رنز بنا سکے جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے نورکیا اور رباڈا نے 3،3 ‏وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے پرُاعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں 4 ‏وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ‏

آج کی فتح کے ساتھ جنوبی افریقا کے فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے جب کہ بنگلادیش پہلے سیمی ‏فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -