تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بیٹیوں سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی بول پڑے

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی صاحبزادیوں سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اُن کی بیٹیوں کے اکاؤنٹ ہونے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی۔

مذکورہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے نام سے بنایا گیا ہے جس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ کرکٹر کی بیٹی کا اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں صارفین کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی "اکاؤنٹس” یا "خبروں” کو نظر انداز کریں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔

شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جاچکی ہیں۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی بھی ایک پرانی مگر مزاحیہ ویڈیو وائرل آج کل سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

ویڈیو میں ایک بچی کی جانب سے آفریدی کی بیٹی سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں؟ جس پر وہ مسکرا کر پہلے جواب دیتی ہے کہ نہیں ان کی بہن ہوں لیکن فوراً ہی وہ اپنے لفظ درست کرتے ہوئے مسکرا کر کہتی ہے کہ نہیں ان کی بیٹی ہوں۔

Comments

- Advertisement -