تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

طیارے سے رن وے پر جانور ٹکرا گیا

بہاولپور ائیرپورٹ پرطیارے کےلینڈنگ گیئر سےجانور ٹکرا گیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں مسافر محفوظ ‏رہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی چارٹرڈ پرواز کا طیارہ کراچی سےبہاولپور پہنچا تھا جہاں سے مریض کو ‏اسلام آباد منتقل کرنا تھا۔

بہاولپورائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران گیدڑ کا بچہ طیارے سے ٹکرایا تو پائلٹ کوشعبہ ہوا کہ لینڈنگ گیئر کے ‏ٹائر سےکوئی چیز ٹکرائی ہے۔

پائلٹ نےطیارےکے اڑان بھرنےکےفوراً بعد ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ شعبہ ‏ائیرسائیڈ ٹیم نےرن وے کا جائزہ لیا تو وہاں گیڈر کا بچہ مرا ہوا پایا گیا۔

ائیرسائیڈکی ٹیم نےمردہ جانور کو ہٹاکر رن وےبحال کر دیا۔ نجی پروازاسلام آبادپہنچنےپرٹیکنکل ماہرین نےاس کا ‏تفصیلی معائنہ کیا تاہم طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ سی اےاےکی ٹیکنیکل ٹیم نےنجی چارٹرڈ ‏طیارےکو کلیئر کر دیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں