تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیر خارجہ کا پی ڈی ایم پر ’بیرونی ایجنڈے‘ پر چلنے کا الزام

ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (پی ڈی ایم) پر بیرونی ایجنڈے کا الزام عائد کردیا۔

اے آروائی نیوز کے مطابق ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، اس میں شامل جماعتیں ریاست کی مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ اور ایجنڈا نہیں ہے، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے، ماضی کی تحریکوں کی طرح اس بار بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت گرانےکی خواہش، بس خواہش ہی رہےگی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی،  اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظارکریں کیونکہ 2023کےانتخابات میں بھی تحریک انصاف واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی،ہمیں اقتدار ملا توخزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ابھی بھی ہمارےسامنے بہت سےچیلنجز ہیں جن کامقابلہ کرنا ہے، مہنگائی بھی ہمارےلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو ایک عالمی مسئلہ ہے، صرف پاکستان میں مہنگائی کا تاثر دیناغلط ہے کیونکہ عالمی سطح پر پیٹرولیم منصوعات اور اشیاکی قیمتو ں میں اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -