تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

خوش خبری ! برطانیہ نے پاکستان میں‌ لگائی جانے والی ویکسینز کو منظور کرلیا

اسلام آباد / لندن: برطانیہ نے پاکستان میں لگائی جانے والی کرونا ویکسین کو منظور  کرلیا، جس کے بعد اب سفر مزید آسان ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سےبرطانیہ سفر کرنے والوں کیلئےخوشخبری یہ ہے کہ برطانوی حکومت نے سائنو فام، سائنوویک، کوویکسین کو بھی منظورشدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹ میں بتایا کہ بائیس نومبرسےسائنوویک، سائنو فارم کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔

جاری ہونے والی نئی ٹریول ایڈوائزری  کے مطابق برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ اس ماہ عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی استعمال کی فہرست میں تمام ویکسینز کو تسلیم کرے گا۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ ویکسینز میں فائزر، آسٹرا زینیکا،موڈرنا اور جانسن سمیت سائنوویک،سائنو فارم اور کو ویکسین لگوانے والوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔

ٹریول ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو کم از کم سفر سے چودہ روز پہلے منظور شدہ ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہے۔ موڈرنا، فائز، آسٹرزینیکا کی دونوں خوراکیں لگوانے والے برطانیہ میں داخلے کے مجاز ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -