تازہ ترین

’میرا فون ہے ادھر دو‘ کمسن بچی اور بندر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بھارت میں بندروں کی ویڈیو آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر اور کمسن بچی ایک دوسرے سے موبائل فون پر جھگڑ رہے ہیں۔

مزاحیہ ویڈیو میں کمسن بچی کو چارپائی پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے اسی دوران ایک بندر بچی کے قریب آتا ہے اور اس کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون لے لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی سے فون چھیننے کے بعد بندر اسے چیک کرنا شروع کردیتا ہے۔

اسی اثنا میں بچی بھی بندر کے ہاتھ سے فوری ہی فون چھین لیتی ہے، بندر بھی پیچھے نہیں رہتا اور بچی سے دوبارہ فون چھین لیتا ہے۔

بندر اور بچی کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ میرا فون ہے اسے واپس دو۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فون بچوں کے لیے نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایک بندر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بندر شہری کا چشمہ چھین کر جنگلے پر چڑھ گیا تھا اور آم کے جوس کے بدلے شہری کو چشمہ واپس کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -