اشتہار

لیجنڈری اداکار عرفان خان کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اداکار عرفان کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن ان کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

سابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار عرفان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک برس سے زیادہ گزر گیا لیکن ان کی یاد کم نہ ہوسکی، ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عرفان خان کی ایک پرانی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے فلم ‘قریب قریب سنگل’ کا پوسٹر شیئر کیا ہوا تھا۔

مرحوم اداکار عرفان خان نے یہ پوسٹر 11 نومبر 2017 کو اپنی فیس بک وال پر شیئر کیا تھا، جسے ان کی اہلیہ نے شیئر کیا اور لکھا کہ کچھ لوگ اتنے قریب ہوتے ہیں کہ وہ رخصٹ ہوجائیں تو بھی اتنے ہی قریب رہتے ہیں۔

- Advertisement -

اہلیہ عرفان خان سوتاپا نے فیس بک پر کہا کہ ‘عرفان خان ساحر لدھیانوی کو اپنی زندگی میں ایک مرتبہ مطالعہ کرنا چاہتے تھے’ اور ساتھ ہی ساحر لدھیانوی کا ایک شعر ‘تم ہوتے تو یہ ہوتا’ بھی پوسٹ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 29 اپریل 2020 کو عرفان خان طویل علالت کے بعد 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں