اشتہار

اشنا شاہ نے اپنی پریشانی کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عام شہریوں کی طرح ملک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشان ہوگئیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی میں پانی کمی پر شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں۔‘

اداکارہ کے اس ٹویٹ پر کچھ صارفین بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کررہے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ شہر قائد کو طویل عرصے سے پانی کی کمی کے سامنا ہے اور اسی وجہ سے شہری پانی مہنگے داموں پر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

اسی طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی کئی سالوں سے چلا آرہا ہے اور اب پچھلے چند برسوں سے ملک کو گیس بحران کا بھی سامنا ہے۔

یاد رہے اشنا شاہ نے سات سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے کئی مقبول عام ڈرامے کیے جن میں بشر مومن، نیلم کنارے، تھوڑا سا آسمان، لشکارا اور بلا شامل ہیں۔

اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ریڈیو اور ٹی وی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔

اشنا شاہ نے ایک فلم ’تیری میری لو اسٹوری ‘ میں کام کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ایک کلب ڈانس نمبر کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے کوئی فلم نہیں کی۔

فلموں میں آئٹم نمبر سے متعلق اشنا شاہ نے کہا تھا کہ وہ اس کے ہرگز خلاف نہیں ہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ اگر میں کسی فلم میں آئٹم نمبر کروں تو وہ بہت اچھا ہو‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں