تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ٹریفک حادثہ، سشانت سنگھ کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے خاندان کے پانچ افراد روڈ حادثے میں جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے  نیشنل ہائی وے  کے قریب منگل کے روز حادثہ پیش آیا، اس بس میں  سشانت سنگھ کے خاندان کے لوگ بھی سوار تھے جو پٹنہ سے واپس گھر جارہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی نمبر 333 کا نیشنل ہائی وے پر ٹرک سے تصادم ہوا، گاڑی میں 7 افراد سوار تھے، جن میں سے پانچ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں دو افراد بلم کند سنگھ اور دل خوش سنگھ زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے پٹنہ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کیس، سی بی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کا ایک اور قریبی دوست گرفتار

ہسلی پولیس اسٹیشن کے مطابق حادثے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں پانچ ہلاک شدگان اور دو زخمیوں کا تعلق سشانت سنگھ کے خاندان سے تھا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے تمام لاشوں کو لکھی سرائے اسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔ اس حادثے میں ایک ہی گھر کے تین افراد (باپ، دو بیٹے) بھی جاں بحق ہوئے۔

حادثے میں سشانت سنگھ کی نند بھی جاں بحق ہوئی جبکہ ایک کمسن بچی دیوی، خاتون انیتا دیوی اور ڈرائیور پریتم کمار بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

Comments

- Advertisement -