تازہ ترین

بھارت، خودکشی کرنے والی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں خودکشی کرنے والی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع ولساڑ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کے ڈبے سے ایک لڑکی کی پھندے سے جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔

ریلوے ملازمین جب ڈبے کی صفائی کرنے پہنچے تو اُن کی لاش پر نظر پڑی، جس کے بعد پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لڑکی کی لاش کو قبضے میں لیا اور اسے اسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے ورثا کی تلاش کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو مقتولہ کی ڈائری ہاتھ آئی، اس میں لکھی تحریر کو  دیکھنے کے بعد پولیس نے دوسرے زاویے سے تحقیقات شروع کردیں۔

لڑکی نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا کہ ‘دیوالی سے دو روز قبل اُس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، اسی بنیاد پر وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے‘۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی ڈائری میں لکھا ہوا تھا کہ اُسے رکشہ ڈرائیور نے اغوا کر کے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

اس ڈائری کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحفظ فراہم کرنے والے بس ڈرائیور کو تلاش کیا، جس کی مدد سے اتوار کی رات کرائم برانچ نے دو ملزمان کو حراست میں لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی، جو وڈودرا میں قائم گرلز ہاسٹل میں مقیم اور ایک سماجی ادارے کے ساتھ کام کررہی تھی۔

Comments

- Advertisement -