اشتہار

شہری خبردار! دھواں دیتی موٹرسائیکل اور گاڑی پر جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے صوبے میں آلودگی اور اسموگ کی روک تھام کے لیے بڑے فیصلے کر لیے۔

اسموگ کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لیے پنجاب میں دھویں والی موٹرسائیکل اور ‏گاڑیوں کی شامت آ گئی۔ ‏

لاہور سمیت بڑے شہروں میں اسموگ پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا ریلیف کمشنر بابرحیات تارڑ کی سربراہی میں اجلاس ‏ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرسائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

- Advertisement -

پنجاب میں فصل جلانے پر اور دھواں دیتے ہوئے بھٹے پر50ہزار جرمانہ کیا جائے گا جب کہ کسی فیکٹری سے ‏دھواں نکل رہا ہو گا تو 50ہزار جرمانہ ہوگا۔

اجلاس میں تمام محکموں کو 50فیصد گاڑیاں کم استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے جرمانے اور کارروائیوں کے تمام ‏اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیےگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں