تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سابق آسٹریلوی کپتان کی بیوی نے خاموشی توڑ دی

دوسری خاتون کو غیراخلاقی پیغامات بھیجنے والے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے ٹم کی اہلیہ نے ناانصافی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2017 میں ٹم پین نے ایک خاتون کو اپنی نامناسب تصاویر اور غیراخلاقی پیغامات بھیجے، جو اب چار سال بعد وائرل ہوگئے ہیں جس پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹم پین نے آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ٹم کے مستعفی ہونے پر ان کی اہلیہ بونی پین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹم نے شادی کے ایک سال بعد ایسی حرکت کی جس پر میں مایوسی ہوئی اور ہمارے درمیان لڑائی بھی ہوئی لیکن ہم نے آپس میں بیٹھ کر معاملہ حل کرلیا۔

اب 2017 میں کیے جانے والے میسجز کا وائرل ہونا ٹم پین کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی ہے اور ان تمام معاملات کی وجہ سے ٹم کو کپتانی سے استعفیٰ دینا نامناسب ہے۔

اہلیہ بونی پین نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ہر شخص کو دوسرا موقع دیں اور میں نے بھی ٹم کو دوسرا موقع دیا اور ہم بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹم پین کی اہلیہ بونی پین پیشے سے نرس ہیں اور ان سے ٹم کے دو بچے ہیں۔

Comments

- Advertisement -