اشتہار

سندھ ہاؤس کے کئی ملازمین جعلی قرار، برطرفی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کا سندھ ہاؤس اسلام آباد اور مری کےلئے اہم فیصلہ سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد اور مری کےکئی ملازمین کو جعلی قرار دے کر انہیں برطرف کرنے کا ‏حکم دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہونےوالےملازمین کی برطرف کرنے کے احکامات جاری کر ‏دیے گے ہیں اور ساتھ ہی وہ ملازمین جن کی 10سال بقایا سروس ہے انہیں بھی برطرف کیا جائے گا۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں دیگر صوبوں کا ڈومیسائل رکھنےوالوں کوبھرتی نہ کیاجائے غیرقانونی ‏ترقیوں کابھی جائزہ لیاجائے،ایسی ترقیاں واپس ہوں گی، کراچی:اپرگریڈمیں ایڈجسٹ ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ ‏بھی واپس ہوگی۔

ملازمین کی حاضری یقینی بنانےکیلئے بائیومیٹرک کو یقینی بنانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایات دی گئی ہیں سندھ ‏ہاؤس کی نگرانی کیلئےویب پورٹل سسٹم کےذریعےمانیٹرنگ کی جائے اور سندھ ہاؤس کےکوارٹرز، فلیٹ ‏غیرمتعلقہ لوگوں سے خالی کرائےجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں