تازہ ترین

بھارت میں سوشل میڈیا پر سکھوں کو نشانہ بنانے کی سازش بے نقاب

بین القوامی ادارے نے سکھوں کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا اور انکشاف کیا کہ سوشل میڈیاپر سکھوں کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے تقسیم کا نظریہ پھیلا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا کے ذریعے سکھوں کو نشانہ بنانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ، بین الاقوامی ادارے نے سکھوں کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

سینٹر فار انفارمیشن ریزیلئنس نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پر سکھوں کے جعلی اکاؤنٹس بنوائے ، جس کے بعد سکھوں کی آزادی کی مہم کچلنے کیلئے ان کے بیانیے میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

نیٹ ورک کا مقصد سکھوں کی آزادی،اقدارکے تاثرات بدلنا تھا، اب تک80 ایسے اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے سکھوں کے حقوق کو متاثر کرنے اور ہندو قوم پرست نظریہ پھیلایا گیا۔

بی بی سی کے مطابق یہ نیٹ ورک جعلی اکاؤنٹس پر پنجابی اداکاروں اور شخصیات کی تصاویر استعمال کررہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی نیٹ ورک کے 80سے زائدجعلی اکاؤنٹس بندکردیےگئے ہیں ، جو ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام پر بنائے گئے تھے، بھارتی حکومت کا ایجنڈا پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -