تازہ ترین

معمر قذافی کا بیٹا صدارتی دوڑ سے باہر

افریقی ملک لیبیا کے الیکشن کمیشن نے سابق بادشاہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار دےدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمان افریقی ملک لیبیا میں سابق مطلق العنان بادشاہ معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے سے بعد مسلسل خانہ جنگی جاری ہے تاہم اس خانہ جنگی کی شدت کا کم کرنے کےلیے لیبیا میں 24 دسمبر کو صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

صدارتی انتخابات میں 98 افراد بطور امیدوار حصّہ لے رہے ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں اور ان امیدواروں میں معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام کا نام سرفہرست ہے۔

لیبیا کے الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں میں سے 25 افراد کے کا نام خارج کردئیے ہیں اور ان ناموں میں بھی سرفہرست سیف الاسلام کا ہی نام ہے، جنہیں الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں صدرارتی انتخاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ پیر کو ختم ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -