تازہ ترین

‘سب کیلئے ایک پالیسی ہے’ افسران کی تبادلے کی درخواست مسترد

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی سول اور پولیس افسران کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے دیگر صوبوں میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر سندھ حکومت نے افسران کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور اب پنجاب حکومت نے بھی وزیراعظم نے افسران کو فوری تبدیل نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے دوران افسران کے تبادلے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سول اور پولیس افسران کو فوری تبدیل نہ کیا جائے کیوں کہ انہیں اہم ٹاسک دے رکھے ہیں۔

عثمان بزدار نے درخواست کی کہ پنجاب میں افسران کو چارج چھوڑنے کے بجائے کچھ وقت دیا جائے اور ان چھ ماہ کے دوران متبادل افسران کو تلاش کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست وزیراعظم عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بھی افسران کے تبادلے نہ کرنے سے متعلق خط لکھا ہے اگر آپ کی بات سن لی جائے تو سب کےلیے الگ پالیسی بن جائے گی اور یہ مناسب نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کےلیے ایک ہی پالیسی ہوگی، اب سب کو میرٹ، پالیسی اور قانون کے مطابق ہی چلنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط ، اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد

وزیراعظم عمران خان نے قانون اور پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی افسر کو پالیسی سے ہٹ کر سپورٹ نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے صوبوں کو فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -