تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی : ’یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں، خود اس سے بڑھ کر ہیں‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور کھاد بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

اے آر وائی نیوز نے وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کااجلاس کی اندرونی کہانی کا معلوم کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے آٹا، کھاد بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کراچی میں مہنگائی کےاعشاریے سب سے زیادہ ہیں، وفاقی حکومت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مریم نواز میڈیا کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیوٹیپ پر بھی گفتگوکی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں جبکہ یہ خود اس سےبڑھ کر ہیں، انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، مریم نواز نےکس حیثیت سے اشتہارات سے متعلق گفتگو اور ہدایات جاری کیں‘۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت اطلاعات نے اشتہارات کے معاملے سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی اور انہیں کارروائی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم پر میڈیا کی پابندی کا الزام عائد کرنے والے خود بے نقاب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔