تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بچے والدین سے زیادہ بوڑھے کیسے ہوگئے؟(کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دو بچے انتہائی کم یاب بیماری میں مبتلا ہوکر کمسنی میں ہی والدین سے زیادہ بوڑھے ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ کیشو اور 13 سالہ انجلی پیدائشی طور پر ایک انوکھی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں انسانی جسم وقت سے پہلے بوڑھا ہوجاتا ہے اور اسے بوڑھے میں لاحق ہونے والی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انجلی اور کیشو نامی یہ بہن بھائی پیدائشی طور پر ایک ساتھ دو نایاب اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہیں جنہیں پروجیریا اور کیوٹس لیکسا کہا جاتا ہے۔

ان کے چہرے کی کھال عمر رسیدہ افراد کی طرح لٹکی ہوئی ہے جبکہ اس پر جھریاں بھی بہت نمایاں ہیں جبکہ یہ دونوں مختلف ایسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جو بڑھاپے سے مخصوص ہیں۔

اس عجیب و غریب بیماری کے باعث انجلی کو اسکول میں دادی اماں اور بڑی بی جیسے القابات سے بلایا جاتا ہے جو اس کی توہین کا باعث ہیں۔

عالمی میڈیا میں ان بہن بھائی کا قصہ پہلی بار 2016 میں رپورٹ ہوا تھا جب انجلی 7 سال کی اور کیشو صرف ایک سال کا تھا۔

انجلی اور کیشو کی کہانی عالمی میڈیا کی زینت بننے کے بعد کیئر ٹوڈے فنڈ تنظیم نے دونوں بچوں کی امداد کی اور چہرے کی جھریاں کم کرنے کےلیے ان کی مفت سرجری بھی کروائی جس کے باعث وہ دونوں اب پہلے سے بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -