اشتہار

فلمی پوسٹر کیساتھ مداحوں نے کیا کیا؟ سلمان خان کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’انتم‘ ریلیز ہوتے ہی بڑے پردے پر چھا گئی اور مداحوں نے فلم کے پوسٹر کو دودھ سے نہلانا شروع کردیا جس کی ویڈیو پر دبنگ خان کا ردعمل آگیا۔

دبنگ خان کی نئی فلم ’انتم‘ گزشتہ دنوں ہی ریلیز ہوئی جس میں اداکار کے بہنوئی ایوش شرما نے ولن کا کردار نبھایا جبکہ دبنگ خان سکھ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئے۔

فلم ریلیز ہونے کے دو دن بعد ہی مداحوں نے انتم کے پوسٹر کو دودھ سے نہلانا شروع کردیا جو دبنگ خان کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

- Advertisement -

سلمان خان نے لکھا کہ ’کئی لوگوں کو پانی نصیب نہیں ہوتا اور آپ ایسے دودھ ضائع کررہے ہو، اگر آپ کو دودھ دینا ہے تو غریب بچوں کو پلائیں جنہیں دودھ پینے کو نہیں ملتا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

اداکار نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شائقین کو سنیما کے اندر پٹاخے پھوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکار نے ایک نوٹ لکھا جس میں مداحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ فلم کی نمائش میں دھماکا خیز مواد لانے سے گریز کریں۔

سلمان خان نے کہا کہ تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ آڈیٹوریم کے اندر پٹاخے نہ لے جائیں۔

انہوں نے سختی سے کہا کہ ایسا کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے آپ کی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان خان نے تھیٹر مالکان سے درخواست کی کہ کسی کو تھیٹر کے اندر پٹاخے لے جانے کی اجازت نہ دیں سیکیورٹی کو انہیں داخلی مقامات پر ایسا کرنے سے روکنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں