تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

تائیوانی شخص نے ایمبولینس کو ٹیکسی بنادیا! پولیس کی شہری کو تنبیہ

تائی پی : ایمبولینس کو بطور ٹیکسی استعمال کرنے والے تائی وانی شہری کو پولیس نے جرمانہ عائد کرنے کی تنبیہ کردی۔

دنیا بھر میں ایمبولینس سروس کا استعمال صرف مریضوں اور حادثات میں زخمی یا ہلاک ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچانے کےلیے کیا جاتا ہے لیکن تائیوان کے ایک شہری نے ایمبولینس سروس کو بطور ٹیکسی استعمال کرنا شروع کردیا۔

وانگ نامی شہری نے سال میں 39 مرتبہ ایمبولینس منگوائی تاکہ سپرمارکیٹ سے گھر جاسکے کو اسپتال کے برابر میں ہی تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کا گھر سپرمارکیٹ سے 200 میٹر کے فاصلے پر ہے، جب اسے خریداری کے بعد گھر جانا ہوتا تو وہ اسپتال فون کرکے اپنے بیمار ہونے کا بہانہ کرتا تاکہ ایمبولینس آسکے۔

جب ایمبولینس آتی تو تائیوانی شہری اس میں سوار ہوکر اسپتال پہنچتا لیکن معالج کو دکھائے بغیر ہی گھر چلا جاتا، یہ عمل مذکورہ شخص پورے سال میں 39 مرتبہ دھرایا جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے وانگ کو تنبیہ کی کہ آئندہ اگر اس نے ایمبولینس سروس بطور ٹیکسی استعمال کی تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تائیوان میں ایمبولینس سروس کے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔

Comments

- Advertisement -