تازہ ترین

سعودی اقامے کی تجدید نہیں ہوگی، مگر کیوں؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر پاسپورٹ کی معیاد باقی نہیں تو اقامے کی تجدید بھی نہیں ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مملکت کے محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے سوال کیا کہ اقامہ کی تجدید کےلیے ایکسپائرپاسپورٹ سے اقامہ تجدید ہوسکتا ہے؟۔

جوازات نے وضاحت کی کہ اقامہ کی تجدید کے لیے لازمی ہے کہ نئے پاسپورٹ کی انٹری جوازات کے سسٹم میں کرائی جائے، ایکسپائر پاسپورٹ پر اقامہ کی تجدید نہیں کرائی جاسکتی۔

محکمہ نے بتایاکہ سسٹم میں ایکسپائر پاسپورٹ کی صورت میں اقامہ تجدید کی کارروائی از خود رک جائے گی۔

سعودی کفیل کی موت پر ملازمین کا قانونی اسٹیٹس تبدیل کرنے کا طریقہ

واضح رہے کہ اقامہ کی تجدید کےلیے سب سے پہلے مطلوبہ مدت کے حساب سے مقررہ فیس ادا کی جاتی ہے جس کے بعد ابشر یا مقیم پورٹل سے تجدید کی کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔

اسی طرح فیس ادا کرنے اور تجدید کی کمانڈ دینے پر بھی اقامہ کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں جوازات کے خودکار نظام کے ذریعے اس امر کی نشاندہی کردی جاتی ہے۔ سعودی پاسپورٹ کو ری نیو کرانے کے عمل کو نقل معلومات کہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -