تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب کے جدید ترین شہر میں فضائی ٹیکسیاں

ریاض: سعودی شہری ‘نیوم’ میں فضائی ٹیکسیاں چلانے کے لیے جرمن کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں نیوم سٹی کے نام سے جدید ترین شہر بسایا جارہا ہے، جہاں کی فضاؤں میں ڈرون کی طرز پر ہوائی ٹیکسیاں بھی نظر آئیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وولو کاپٹر نامی جرمنی کمپنی کا نیوم سٹی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت شہر کے اندر دنیا کی پہلی نقل وحمل کی ترقی وولوکاپٹر کی بدولت دیکھی جائے گی۔

نیوم سٹی کی جانب سے 15 وولوکاپٹر ڈرون کی طرز کے ائیرکرافٹ کا آرڈر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ دو سے تین برسوں میں اس طرح کی جدید پروازوں کا آغاز کیا جا سکے۔

یہ فضائی ٹیکسیاں مسافروں سمیت سامان کی نقل وحمل کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

شہری ان ٹیکسیوں کو ہنگامی بنیادوں کے لیے استعمال کرسکیں گے، یہ سیاحوں کو بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی۔ نیوم کے چیف ایگزیکٹیو افسر نظمی النصر کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن سسٹم میں جدیدیت چاہتے ہیں، اس منصوبے کے ذریعے دنیا کو دکھائیں گے کہ نیوم ایک مثالی شہر ہے۔

Comments

- Advertisement -