اشتہار

شازیہ منظور کی عمر کا تنازع اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور پاکستانی گلوکار شازیہ منظور ‘آنتی’ کہنے پر ٹوئٹر صارفین نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا اظہار رائے کا ذریعہ ہے لیکن کچھ صارفین نے اسے بےجا تنقید کا ذریعہ بنالیا ہے ایسا ہی واقعہ پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ پیش آیا جن کی ویڈیوز اسد انکل نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کیا۔

اسد انکل نے کہا کہ ‘ذرا تصور کریں کہ آپ رخصتی کی کوشش کر رہے لیکن باہر نکلتے ہی آپ کی نظر ایک ”آنٹی” پر پڑتی ہے جو آپ کی کار کیساتھ کھڑی یہ حرکت کر رہی ہے’۔

- Advertisement -

ٹوئٹر صارفین کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور صارف کی حرکت کو شرمناک قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ہمارے پاکستانی شازیہ منظور کو نہیں جانتے جس پر ایک اور صارف تبصرہ کیا کہ یہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے۔

شازیہ منظور پر بےجا تنقید کی وجہ سے معاملہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ تک جاپہنچا، طلحہ نامی صآرف نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جو شازیہ منظور کو نہیں جانتے انہیں ووٹ کا حق ملنا چاہیے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں