تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اومیکرون کا پھیلاؤ؛ یورپی ہیلتھ ایجنسی نے خبردار کر دیا

کوویڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی لپیٹ میں سب سے زیادہ یورپی ‏ممالک ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے یورپی یونین کی ہیلتھ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ چند ماہ کے اندر یورپ بھر ‏میں نصف سے زائد کورونا کیسز کا سبب بن سکتا ہے۔

کوویڈ 19 کی سامنے آنے والی کئی اقسام میں سب سے تیزی سے پھیلنے والی قسم ڈیلیٹا کو قرار دیا گیا تھا لیکن ‏جنوبی افریقا میں اومیکرون ویرینٹ کی تشخیص کے بعد اسے تیز ترین پھیلنے والی قسم سمجھا جا رہا ہے۔

یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ اومیکرون ‏ویرینٹ آئندہ چند ماہ میں یورپی یونین اور یورپین اکنامک ایریا میں تمام کورونا کیسز میں نصف سے زائد کا ‏سبب بن سکتا ہے۔

یورپی یونین اور یورپی اکنامک ایریامیں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے ساتھ ساتھ آئس لینڈ، ناروے اور ‏لیکٹنسٹائن شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا کے وہ ممالک جو ڈیلٹا کو روکنے ‏کے لیے مناسب بندوبست نہیں کررہے ہیں تو وہ اومیکرون کو بھی نہیں روک سکیں گے۔

ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس بات کو یقینی بنائے کہ سب سے پہلے کمزور افراد کو ویکسین ‏لگائی جائے۔

ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے پریشانی پائی جاتی ہے، عالمی ادارہ ‏صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیلٹا ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے موجود طریقہ کار کو استعمال کرنا ہوگا۔ ‏ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ کرلیں تو ہم اومیکرون کے پھیلاؤ کو بھی روک سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -