اشتہار

معروف ڈش پاوباجھی اور وڈاپاو کا ممبئی سے کراچی کا سفر ( دلچسپ ویڈیو )

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوشل میڈیا کی بڑھتی مقبولیت کے یوں تو بڑے فوائد سامنے آئے ہیں لیکن گلی محلوں میں موجود قدیم اور روایتی کھانوں کو روشناس کرانے میں اس کا اہم کردار ہے۔

ایسی ہی ایک بہترین ڈش آج ہم اپنے صارفین کے لئے پیش کررہے ہیں، جس کا نام ‘ممبئی پاوبھاجی اور وڈا پاؤ’ہے، کراچی کے علاقے کھارادر میں یہ دکان موجود ہے۔

دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ اس کے چھوٹے بھائی دبئی میں کام کرتا تھا اور وہاں سے ہی اس نے یہ ریسیپی سیکھی اور پاکستان آکر یہاں کھارادر میں اپنا کام شروع کیا۔

- Advertisement -

پاوبھاجی اور وڈاپاو کی ریسیپی

آئل اور مکھن اور پاوبھاجی کے مصالحے سے تیار کردہ چٹنی کو پاو پر لگا کر ہلکی آنچ پر گرم کیا جاتا ہے، اسے کے بعد پودینے سے بنی ہری چٹنی کو اس پر پیسٹ کیا جاتا ہے۔

دکان مالک نے ایک اور ڈش کو گرم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پاو بھاجی ہے جو کہ دس سے زائد مکس سبزیوں سے تیار کی جاتی ہے، اسے مکھن میں گرم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس ڈش میں فرائی مرچ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ کراچی کے شہری عمومی طور پر تیز مصالحے کھانے کے عادی ہیں۔

آلو کی بیٹر سے بنی ٹکیوں کو بیسن میں ڈپ کرنے کے بعد اسے فرائی کیا جاتا ہے جسے بڑا پاو کا نام سے پکارا جاتا ہے۔ وڈاپاو کو کرسپی کرنے کے لئے بیسن کا چورا استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں