اشتہار

ناکارہ مشینوں سے لوگوں نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ریکارڈ بنانے کے جنون میں متعدد لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں، برطانیہ میں شہریوں نے ناکارہ واشنگ مشینوں سے اہرام بنا کر عالمی ریکارڈ بنادیا۔

برطانوی کمپنی نے لوگوں میں الیکٹرانکس ری سائیکلنگ سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے 1496 واشنگ مشینوں کو اسمبلنگ کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑے اہرام کی شکل میں تبدیل کرکے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کری کے پی سی ورلڈ نے اس وقت بڑے واشنگ مشین کا ریکارڈ بنایا جب اس نے 44 فٹ پیمائش اور 7 انچ بلند ان الیکٹرانک اشیا کو جمع کرکے ایک بڑے اہرام کی شکل دی۔

- Advertisement -

اہرام کا یہ اسکوائر بیس 256 واشنگ مشینوں پر مشتمل تھا جس کی پیمائش 31 فٹ اور یہ ساڑھے 7 انچ تمام اطراف پر تھا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ بنانے کا مقصد لوگوں میں الیکٹرانکس ری سائیکلنگ سروسز کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

برطانوی کمپنی نے مزید کہا کہ عام طور پر لوگ قابلِ مرمت اشیا کو کچرا سمجھتے ہیں، اسی سوچ کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور اہرام کی شکل دینے کے لیے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا تھا کہ تینوں جانب سے پیمائش برابر ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں