تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی آئی اے کا سعودی عرب کی پروازوں سے متعلق بڑا اعلان

پی آئی اےنے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کر لی، قومی ایئرلائن پاکستان سے سعودی عرب ‏کیلئے ہفتہ وار48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان کےسفیربلال اکبر کی مددسے اضافی پروازیں حاصل کیں اس حوالے ‏سے پی آئی اے کے کنٹری منیجر کی سعودی جنرل اتھارٹی سی اےاے کے عہدیدار سے ملاقات بھی ہوئی۔

سی ای او کی ہدایات پر پی آئی اےنے ہفتہ وار33 پروازیں بڑھا کر 48 کر دی ہیں اب پی آئی اے پاکستان سے ‏سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ‏

پی آئی اےکی ان پروازوں میں 8دمام، 8مدینہ منورہ، 9ریاض اور 23جدہ کی ہوں گی۔ اضافی پروازوں کا مقصد ایس ‏اوپیز میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔

سی ای او ائیرمارشل ارشدملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہمیشہ شہریوں کی سفری ضرورت پوری کرنے میں پیش ‏رہتی ہے ضرورت پڑی تو مزید پروازوں کی اجازت حاصل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں