تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امریکی خاتون کو کیل چبھنے پر شاپنگ مال پر ڈیڑھ ارب روپے کا ہرجانہ

اطالوی عدالت نے شاپنگ مال انتظامیہ کو خاتون صارف کے پاؤں میں کیل چبھنے پر ایک ارب چالیس کروڑ روپے سے زائد رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپریل جونز خریداری کی غرض سے وال مارٹ شانگ مال میں گئیں جہاں ان کے پاؤں میں کیل چبھ گئی، کیل زنک آلود کی تھی جو اپریل جونز کے پاؤں میں انفیکشن کا باعث بنی۔

پاؤں میں انفیکشن کی وجہ سے ان کی کئی سرجریاں کرنی پڑی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کے باعث ڈاکٹروں نے خاتون کا پیر کاٹنے کا فیصلہ کیا لیکن انفیکشن بڑھنے کی وجہ سے پوری ٹانگ ہی کاٹنا پڑگئی۔

خاتون نے شاپنگ مال کے خلاف عدالت میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جس میں انہیں کامیابی ہوئی اور عدالت تمام دلائل سننے کے بعد شاپنگ مال انتظامیہ کو ایک کروڑ ڈالرز ( 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی) کی خطیر رقم خاتون کو بطور ہرجانہ ادا کرنے حکم دیا۔

خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہرجانے کی رقم سے مصنوعی ٹانگ لگوانے اور گھر کو وہیل چیئر کےلیے سازگار بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -