اشتہار

کراچی: عزیزآباد کے لال قلع گراؤنڈ کو فیملی پارک بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مرکز کے قریب واقع لال قلعہ گراؤنڈ کو فیملی پارک تعمیر کرنے کی تیاری شروع کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز افضل پرویز کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بلدیہ وسطی محمد علی زیدی نے افسران کے ہمراہ لال قلعہ کا دورہ کیا اور ابتدائی احکامات دیے، اس موقع پر وہاں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

محمد علی زیدی نے اعلان کیا کہ عزیز آباد بلاک 8 کی یوسی 33 میں قائم لال قلعہ گراونڈ کو دو ماہ کے دوران فیملی پارک میں تبدیل کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ دو ایکڑ رقبے پر تعمیر ہونے والے پارک میں نصف رقبے پر بچوں کے لیے پلے لینڈ قائم کیا جائے گا جبکہ قلعہ کے سامنے کے حصے کی دیواریں اور تعمیرات بھی منہدم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل رات کے درمیانے پہر  انکروچمنٹ آپریشن میں لال قلعہ گراؤنڈ کی بیرونی دیواریں منہدم کردی گئیں تھی، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے آپریشن سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے ایم سی نے ایسا کوئی آپریشن نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اگست 2016 سے قبل ایم کیو ایم کی کی بیشتر سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں لال قلعہ گراؤنڈ میں ہی  ہوتی تھیں، ملک مخالف نعروں اور لندن قیادت سے لاتعلقی کے بعد جناح گراؤنڈ، نائن زیرو اور لال قلعہ گراؤنڈ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کسی سیاسی پروگرام کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں